ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ، 8 اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی

ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ، 8 اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی

Sun, 20 Aug 2017 18:18:47  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹرمپ کے اقتدار کے سات ماہ بعد آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی ہوئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلیٰ عہدیدار اسٹیو بینن کو برطرف کر دیا ہے۔ بینن ہی نے ٹرمپ کو وائٹ ہاوس تک لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے آٹھ اعلی عہدیدار برطرف یا مستعفی ہو چکے ہیں، 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کی فتح اور ان کے قوم پرستی اور عالمگیریت کے خلاف ایجنڈے کے پس پشت کارفرما قوت اسٹیو بینن ہی تھے۔ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ورجینیا میں شارلٹس ویل کے علاقے میں ہونے والے سفید فام قوم پرستوں کے مظاہرے میں ہوئی پر تشدد جھڑپوں کے تناظر میں ٹرمپ کو ریپبلکنز کی جانب سے سخت تنقید کے ساتھ بینن کی برطرفی کے مطالبے کا سامنا بھی تھا۔
 


Share: